گورنرخیبرپختونخوا نے ورسک کینال بڈھ بیر کو پراجیکٹ کے ذریعے بحالی کے منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کردی

ورسک لفٹ کینال جس کی لمبائی 186400 فٹ ہے ، اس میں 200کیو سک پانی بہنے کی گنجائش ہے جس سے تقریباً 46400ایکٹر اراضی سیراب ہو تی ہے، منصوبے پر فور طور پر تقریباً 86کروڑ کی لاگت ائی گی جس میں اپ گریڈیشن آف پمب بھی شامل ہو ں گے،گورنرکوبریفنگ

منگل 18 ستمبر 2018 18:29

گورنرخیبرپختونخوا نے ورسک کینال بڈھ بیر کو پراجیکٹ کے ذریعے بحالی کے منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے گور نر شاہ فرمان نے ورسک کینال (اوچ نہر) بڈھ بیر کو (Remodeling Warsak Canal System) پراجیکٹ کے ذریعے بحالی کے منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر نے یہ ہدایت گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کی۔سیکر ٹری ایریگیشن محمد سلیم اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد کے علاوہ متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈاریکٹر ذوالفقار احمد نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورسک لفٹ کینال جس کی لمبائی 186400 فٹ ہے ، اس میں 200کیو سک پانی بہنے کی گنجائش ہے جس سے تقریباً 46400ایکٹر اراضی سیراب ہو تی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مزیدبتایا کہ اس منصوبے پر فور طور پر تقریباً 86کروڑ کی لاگت ائی گی جس میں اپ گریڈیشن آف پمب بھی شامل ہو ں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرگیشن چینل 1960میں تعمیر کی گئی تھی جس کی استطاعت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی گئی۔گورنر نے کہا کہ اوچ نہر بڈھ بیر کی بحالی کے کام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کی زمینیں بنجر ہونے سے بچ جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں