آئی جی خیبرپختونخواکامحرم کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امام بارگاہ پشاور صدر کا دورہ
اصل خطرہ دہشت گردی کا ہے ،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو صوبہ بھرمیں الرٹ کر دیا گیا محرم کے حوالے سے خیبر پختونخوا ملک کا سب سے زیادہ حساس صوبہ ہے ، پولیس کو جلوسوں کی گزرگاہوں ، ٹائمنگ اور دہشت گردی کے چیلنجوں کا سامناہے،آئی جی خیبرپختونخوا
جمعرات 20 ستمبر 2018 18:41
(جاری ہے)
آئی جی پی نے محرم جلوسوں کے لئے جدید کمپیوٹرائزڈ سیکورٹی اقدامات پر ا طمینان کا اظہارکیااوراس موقع پر موجود پولیس حکام کو کچھ اہم ضروری ہدایات بھی جاری کیئں۔
آئی جی پی نے اہل تشیع کے وفد سے ملاقات بھی کی۔ اور پولیس کی جانب سے محرم کی سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اور پولیس کی جانب سے پُر امن محرم کے لئے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور محرم کو پر امن طریقے سے منانے کے لئے اپنی ہر ممکن تعاون کایقین بھی دلایا۔ آئی جی پی وہاں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے آرمی آفیسرز اور دوسرے محکموں کے اہلکاروں سے بھی ملے اور محرم کو پر امن طریقے سے منانے کے لئے اُن کی کاوشوں کی تعریف کی۔ آئی جی پی نے تمام ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں کو جلوس شروع ہونے سے پہلے بم ڈسپوزل یونٹ اور سراغ رساں کتوں کے زریعے چیک کرانے کی بھی ہدایت کی۔میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ محرم کے حوالے سے خیبر پختونخوا ملک کا سب سے زیادہ حساس صوبہ ہے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کو جلوسوں کے گزرگاہوں ، اُن کی ٹائیمنگ اور دہشت گردی کے چیلنجوں کا سامناہے ۔ تاہم پولیس اور متعلقہ انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے جلوسوں کے روٹس اور ٹائیمنگ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ اصل خطرہ دہشت گردی کا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو صوبہ بھرمیں الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ محرم کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اور تمام ماتمی جلوسوں کی براہ راست الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جائیگی۔ اور کیمرہ کی آنکھ سے کوئی بھی بچ نہیں سکے گا۔ اسی طرح پولیس کی نئی گاڑیوں میں متحرک کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔ جو تمام جلوسوں کے گزرگاہوں کو موثر طریقے سے مانیٹر کرے گی۔ اسی طرح اہل تشیع کے علماء کرام اور امن کمیٹیوں کے ارکان نے محرم کو پُرامن طور پر منانے کے لئے اپنی ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیاہے۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شرپسندوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا۔ چیف کیپیٹل سٹی پولیس پشاور قاضی جمیل الرحمن اورایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال بھی اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز ، معاون خصوصی مشعود احمد خان نے ..
پشاور ، کاروباری خواتین کے لیے رجسٹریشن اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے،پختون یار خان
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر داخل مریض کیلئے باہر سے ادویات کی خریداری کے معاملے پر شعبہ گائنی کی ..
وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق ..
خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد نے ارباب نیاز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل ..
پشاور ہائی کورٹ کا 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے خدشہ
خیبرپختونخواہ اسمبلی مخصوص نشستوں پر حلف معاملہ،وزیراعلیٰ اور کابینہ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو