دنیا میں گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کا تقاضا ہے ، عبدالستار خٹک

اتوار 23 ستمبر 2018 13:00

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) چیف پوسٹ ماسٹر پشاور عبدالستار خٹک نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے‘ ہر محب وطن پاکستانی ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالے‘ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جی پی او پشاور میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان پوسٹ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا‘ چیف پوسٹ ماسٹر عبدالستار خٹک کا کہنا تھا کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کا تقاضا ہے اگر ہم نے بروقت اس کا مقابلہ نہ کیا تو دنیا بھر کو اس کے سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں