پشاورمیں دیگر اشیاخوردنوش کی طرح سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پشاورمیں دیگر اشیاخوردنوش کی طرح سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ،جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ،عوام کے مطابق تبدیلی سرکار نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے پشاور میں دیگر اشیاخوردنوش کی طرح سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے شہری کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں کریلا ،بھینڈی،کدواورٹماٹر80سے لیکر 120روپے فی کلوگرام فروخت ہورہے ہیں،جبکہ لہسن ،لیموں اورادرک 100سے لیکر دو سوروپے فی کلو گرام تک پہنچ گیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں