اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات کیلئے خیبر پختونخوا پولیس سے 22افسران و اہلکاروں کی تفصیلات طلب

خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو ہونے کے بعد ان کی نامزدگی عمل میں لائی جائیگی

اتوار 23 ستمبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دینے کے لئے خیبر پختونخوا پولیس سے 22افسران و اہلکاروں کے نام و تفصیلات طلب کر لی ہے مختلف شعبوں کے لئے باقاعدہ کوٹہ مختص ، پولیس سربراہ کو اقوام متحدہ کے ایس پی او کے مطابق سکریننگ ٹیسٹ مقرر کرکے معیاد پر پورا اترنے والے اے ایس آئیز سے ڈی ایس پی سطح تک کے عہدوں کے افسران کی تفصیلات ارسال کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل پولیس بیورو وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں سے اس ضمن میں نام طلب کئے ہیں خیبر پختونخوا کے تمام ریجن سے پولیس افسران کے نام طلب کئے گئے ہیں اورتمام ریجن کے مختلف شعبوں کے لئے باقاعدہ طور پر کوٹہ مختص کیا گیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو ہونے کے بعد ان کی نامزدگی عمل میں لائی جائیگی ۔ اقوام متحدہ کے امن مشن اور UN-SAATؓٴْٴْمیں ٹیسٹ کے لئے محرم الحرام کے باخیریت ختم ہونے کے بعد نامزدگیاں ٹیسٹ کے بعد وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں