محکمہ تعلیم نے 22ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس کے تبادلے کردیئے

اتوار 23 ستمبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) محکمہ تعلیم نے 22ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس کے تبادلے کردیئے ہیں محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے مختلف گرلز ہائی و ہائیر سکینڈری سکولوں میں تعینات جن 22ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس کے تبادلے کردیئے ہیںان میں چارسدہ ، ابیٹ آباد ، چترال ، ہری پور ، دیر اپر ، حویلیاں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، مانسہرہ کے سکولز شامل ہیں اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں سے نجیہ کوثر ، بخ ت شاہدہ ، سیمہ کوکب ، کلثوم نیاز ، نوشین ، نصرت جبین ، سندس سیماب ، تسلیم بی بی ، فرحت تعظیم انور ، زنیب ، شمشادہ بی بی ، عائشہ ، شوکت نسرین ، ایچ ایم فرح بخاری ، زنیب سلطان ، فوزیہ خوشحال ، ممتاز بی بی ، حورن بی بی ، مسرت جبین ، وغیرہ شامل ہیں محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق ان کے تبادلے پرپیلسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں