پولیو خاتون ورکر کو حراساں کرنے پر محکمہ صحت نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے

اتوار ستمبر 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پولیو خاتون ورکر کو حراساں کرنے پر محکمہ صحت نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو میں خاتون پولیو ورکر نے حراساں کرنے والے محکمہ صحت کے ملازم کی نشاندہی بھی کی ہے اوران کی جانب سے کی جانے والی موبائل فون کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے گلبہار میں پولیو ورکر کو حراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہو ئے محکمہ صحت کو انکوائری کی ہدایات کی ہے جبکہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق خواتین کو حراساں کئے جانے کے اب تک 378شکایات موصول ہو ئی ہیں جن میں سے سرکاری محکموں سے 220واقعات رپورٹ ہو ئے ہیں وفاقی محتسب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات میں خیبر پختونخوا میں 22، سابق فاٹا میں 1، وفاق میں 145، پنجاب میں 153، سندھ میں 53شکایات موصول ہو ئی ہیں ان واقعات میں 54افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے دو کو ملازمت سے فارغ کرنے کی سزا دی گئی ہے 7واقعات کے لئے شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments