خیبر پختونخوا میں سہ روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی، 57لاکھ سے زائدبچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 23 ستمبر 2018 20:31

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میںآج24ستمبرسی3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کے دوران پا نچ سال سے کم عمرکے 57لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے اور و ٹامن اے کی خوراکیں پلا ئی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کو آر ڈینیٹر محمد عابد وزیر نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں دائر یکٹر ای پی آئی خیبر پختونخوا ڈاکٹر اکرم شاہ ، بی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، یو نیسیف خیبرپختونخواکے ٹیم لیڈ ڈاکٹر محمد جوہر خان، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدی ناصر ،این سٹاف کے ڈاکٹر اعجاز علی شاہ اور دیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کوبتایا گیا کہ24ستمبر سے شروع ہونے والی اس انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو نہ صرف پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے بلکہ ان بچوں کو وٹامن اے کی خوراکیں بھی دی جائیں گی جس سے ان بچوں میں مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگاپولیو ویکسین اور وٹامن اے کی خوراکیں دینے کی یہ مہم نہ صرف مقامی آبادی میں بلکہ صوبہ خیبرپختونخوا بھر میں ٹی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے 74کیمپوں میں بھی چلائی جا ئے گی اس مہم کے لئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز پر مشتمل 21ہزار 858ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 19ہزار 161 موبائل ٹیمیں، 1ہزار620فکسڈ ٹیمیں،895ٹرانزٹ ٹیمیں اور 182رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 5ہزار 36ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے لئے 32ہزارپولیس اہلکاراور دیگر قانوں نافذکرنے والے اداروں کے تعاوں سے انسداد پولیو مہم کو کا میاب بنانے کے لئے سیکورٹی کے خا طر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کو آر ڈیینٹر محمد عابد وزیرنے کہا ہے کہ پولیو کی کامیاب اور موثرمہمات کی بدولت اس موذی وائرس کی روک تھام ممکن ہو ئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں