خیبر پختونخوا سمیت قبائلی اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

پیر 24 ستمبر 2018 19:18

خیبر پختونخوا سمیت قبائلی اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا سمیت قبائلی اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ،ستاون لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام پچیس اضلاع اور پانچ قبائلی ضلعوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیرچوبیس ستمبر سے شروع ہوگئی ہے ،،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ستاون لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے ،مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی،مہم کے لئے اکیس ہزار آٹھ سو اٹھاون ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ،ٹیموں کی نگرانی کے لیے پانچ ہزار سے زائد ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں ،ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے چوہتر کیمپوں میں بھی چلائی جائے گی ،مہم کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں