پشاور، خیبرپختونخواکے تعلیمی اداروں میں عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیمی ایمرجنسی نا فذ کردی گئی ہے،مشتاق احمد غنی

اس ضمن میںخیبرپختونخواکی حکومت ہرممکن طریقے سے تعلیمی اداروں اور ان سے منسلک افراد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی،سپیکر خیبرپختونخواسمبلی

پیر 24 ستمبر 2018 22:17

پشاور، خیبرپختونخواکے تعلیمی اداروں میں عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیمی ایمرجنسی نا فذ کردی گئی ہے،مشتاق احمد غنی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سپیکر خیبرپختونخواسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکے تعلیمی اداروں میں عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیمی ایمرجنسی نا فذ کردی گئی ہے اس ضمن میںخیبرپختونخواکی حکومت ہرممکن طریقے سے تعلیمی اداروں اور ان سے منسلک افراد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایبٹ آبادسے تعلق رکھنے والے مختلف تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک اجلاس میں کیا ۔

ایبٹ آباد کے لڑکوں اور لڑکیوںکے مختلف کالجز کے پرنسپل صاحبان ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن منظوراحمد ،وائس چانسلر انجیئنرنگ یونیورسٹی افتخار احمدنے سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو تعلیمی اداروں کودرپیش مسائل اوران کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکر نے ہدایات جاری کیں کہ ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے رش کی وجہ سے طلباء وطالبات کی سیٹوں کا تناسب دس سے بیس کر دیا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور طلباء کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو ۔

انجینئرنگ یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے مسائل پر وائس چانسلر افتخار احمد نے تفصیلاًروشنی ڈالی جس پر سپیکر نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو انجینئر نگ یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ کرنے اور ان کو درپیش مسائل جن میں فرنیچر ،سٹاف ،کھیل کے میدان ،سکیورٹی اور دیگر ضروری فنڈ کے حل کیلئے اپنی تجاویز سپیکر کے ساتھ ہونے والی اگلی میٹنگ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ۔اس کے علاوہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے ایبٹ آباد میں لڑکوں کے لئے ایک نئے کالج کی بنیاد رکھنے ،ہو م اکنامکس کالج کو بہتر جگہ پر شفٹ کرنے ،ملک پورہ گرلز کالج جو کہ کرایہ کی عمارت میں واقع ہے ،کو نئی جگہ پر شفٹ کرنے اور کالجز کے کھیل کے میدانوں کو طلباء کے علاوہ عام عوام کیلئے بھی کھولنے پر غورہوا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں