اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںپشاور،پچھلے آٹھ سالوںسے گردوں اوربواسیر کے مرض میں مبتلا ہوں جس کی ..

پشاور،پچھلے آٹھ سالوںسے گردوں اوربواسیر کے مرض میں مبتلا ہوں جس کی علاج پر تمام جمع پونجی لگ گئی ، مزمل

پشاورکے علاقے داؤدزائی کے رہائشی کی وزیراعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اوردیگرمخیر خضرات سے ملازمت اور مالی معاونت کرنے کی اپیل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء)پشاورکے علاقے داؤدزائی کے رہائشی مزمل نے وزیراعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اوردیگرمخیر خضرات سے ملازمت اور مالی معاونت کرنے کی اپیل کی ہے۔

(خبر جاری ہے)

گزشتہ روزپشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پچھلے آٹھ سالوںسے گردوں اوربواسیر کے مرض میں مبتلا ہوں جس کی علاج پر تمام جمع پونجی سمیت گھر، زیورات اور گاڑی بھیچ دی لیکن پھربھی صحتیاب نہ ہوسکاان کاکہناہے کہ ڈاکٹروں نے مزید علاج کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر پانچ لاکھ روپے خرچ آتاہے جبکہ دوسری جانب ملازمت نہ ہونے کے باعث شدید مالی مشکلات سے بھی دوچارہوں انہوں نے کہاکہ اسکے دو بچیاں اور بیماروالدہ بھی ان کے ذمے میں ہیںاور ان کی کمانے والا کوئی بھی نہیں اور گھر کا واحد کفیل ہوں انہوں نے حکومت اور مخیر خضرات سے مالی معاونت سمیت نوکری کی اپیل کی ہے رابطہ نمبر03329813428


اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں