مشال خان قتل کیس،ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پیر 24 ستمبر 2018 23:48

مشال خان قتل کیس،ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج
پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پشاورہائیکورٹ میں مشال خان قتل کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے کرتے ہوئے ملزم اسدضیاء کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹرعامرچمکنی نے عدالت کوبتایاکہ ملزم مشال خان قتل کیس میں ملوث ہے اور ویڈیومیں بھی ملزم صاف نظرآرہاہے انسداددہشتگردی عدالت نے بھی ملزم اسدضیاء کی ضمانت کیلئے دائر درخواست خارج کی تھی ملزم کے تفتیشی افیسر کے ساتھ ٹھوس شواہد بھی موجودہیں۔

اس موقع پر ملزم کی وکیل نے حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ملزم مشال خان قتل کیس میں ملوث نہیں وہ بے گناہ ہے ملزم کو بدنیتی پر پولیس نے کیس میں نامزدکیاہے۔ عدالت سے استدعاکی کہ ملزم کو رہاکیاجائے۔فاضل بنچ نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں