نوجوانوں کو 5 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے

صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے 19۔ 2018 کا مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 16:59

نوجوانوں کو 5 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اکتوبر 2018ء ) آج خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ خیبرپختونخوا کی حکومت نے 613 ارب کے حجم کا بجٹ پیش کیا۔ صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا مالی سال 19۔ 2018 پیش کیا۔صوبائی وزیر خزانہ کا تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی بار تاریخ میں سنگل حکومت لائے۔پی ٹی آئی نے روایتی سیاست سے ہٹ کر سیاست کی۔مشکلات ہیں مگر ہم نے گھبرانا نہیں ہے۔

تحریک انصاف نے بجٹ کا 30 فیصد مقامی حکومتوں کو دیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں۔ترقیاتی بجٹ کے لیے 180ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔تعلیم پر 167 ارب سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔نوجوانوں کو بلا سود 5 ارب روپے قرضہ فراہم کیا جائے گا۔مالی سال کے بجٹ میں 78 ارب 65کروڑ صحت پر خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

9ارب 60 کروڑ بنیادی اسکلول پر خرچ کیے جائیں گے۔

ضلعی حکومتوں کے لیے 29ارب روپے رکھے گئے ہیں امن و امان کے لیے 62.5ارب جب کہ زرعی ترقی کے لیے 24.20ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ٹرانسپورٹ کے لیے 39.6 ارب روپے مختص کیے گئے۔خیال رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ خیبرپختونخوا کے پیر کو پیش کیے جانے والے بجٹ کا حجم 613ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 123ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 70جبکہ نئی اسکیموں کے لیے 30فیصد رقم مختص کی جائے گی،بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وفاق میں اب ہماری ہی حکومت ہے اور ہمیں وفاق سے ضرورپیسے ملیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بجٹ میں بیرونی امداد کی مد میں 71ارب روپے سے زیادہ ملنے کی توقع ہے جو کہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔بجٹ میں ضلعی حکومتوں کے لیے 29 ارب 34 کروڑ ،پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کیلئے 3 ارب 32 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔تعلیم کے لیے 9 ارب 2 کروڑ،صحت کیلئے 7 ارب 77 کروڑ ،جنگلات کیلئے 2 ارب 86 کروڑ اورملٹی سیکٹوریل ڈویلپمنٹ کے لیے 2 ارب 13 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں