حکومت صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان

منگل 16 اکتوبر 2018 18:57

حکومت صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان
پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے حکومت صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جبکہ قبائلی اضلاع میں موجود قدرتی وسائل کوبھرپور طریقے سے بروئے کارلایاجائیگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں خیبرپختونخوا میںشامل نئے قبائلی اضلاع اور صوبے کے دیگرمختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفود نے متعلقہ علاقوں کے عوام کودرپیش مسائل سے گورنرکو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے وفود کی معروضات غورسے سنیں اور ان کے حل کیلئے اپنی جانب سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ گورنرنے کہاکہ حکومت نہ صرف تعلیم اورصحت کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پراصلاحات لارہی ہے بلکہ دیگرشعبوںمیں بھی اصلاحات متعارف کروارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں یکساں نظام تعلیم اور قبائلی اضلاع میں تعلیمی اداروں کی کمی پوری کرنے کیلئے بھی موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی حکومت نے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں