اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج باچا خان مرکز میں ہوگا

امیر حیدر خان ہوتی صدارت کریں گے، صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

منگل 16 اکتوبر 2018 20:00

اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج باچا خان مرکز میں ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج بدھ گیارہ بجے باچا خان مرکز میں ہوگا ، صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال ،تنظیمی امور ، انٹرا پارٹی الیکشن بارے پیش رفت اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا جائے گا ، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں