پشاور ، صوبہ ای بڈنگ کے بعد اب ای بلنگ کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،محمود خان

کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی حوصلہ شکنی اور منصفانہ استعمال کا دیرپا کلچر متعارف ہو گا، عوام کی سہولت اور سرکاری کام میں تیز رفتاری لانے کیلئے ای گورننس سسٹم متعارف کیا جائے گا،محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ای بلنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2018 23:08

پشاور ، صوبہ ای بڈنگ کے بعد اب ای بلنگ کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،محمود خان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمو د خا ن نے کہا ہے کہ صوبے میں شفاف حکمرانی ،میرٹ اور قانون کی بالادستی اور معیاری تعمیراتی کام کو یقینی بنانے کیلئے صوبے میں ای بلنگ کا تصور اور عملی آغاز اسی مجموعی پلان کی بنیاد ہے جس کے ذریعے مخصوص مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ،کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی حوصلہ شکنی اور منصفانہ استعمال کا دیرپا کلچر متعارف ہو گا۔

خوش آئند ہے کہ صوبہ ای بڈنگ کے بعد اب ای بلنگ کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے اور اپنے اس تجربے سے وفاق اور آرمڈ فورسز کی مدد کی جار ہی ہے تاکہ شفافیت ہر سطح پر اور ہر کوشش میں نمایاں نظر آئے۔ انہوں نے سوات موٹر وے کی توسیع سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کمیونیکیشن کے اس بڑے پراجیکٹ سے پورا خطہ آپس میں مربوط ہو جائے گا جو صوبے کے معاشی استحکام کی طرف ایک جاندار قدم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ای بلنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مواصلات و تعمیرات اکبرایوب خان، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت گزرتے دن کے ساتھ ساتھ فرسودہ نظام کی جگہ جدید اور وقت کے تقاضوں کے عین مطابق سرکاری اداروں میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نیا نظام متعارف کروا رہی ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ای بڈنگ کے ذریعے کئی مثبت تبدیلیاں لانے کے بعد آج سے ای بلنگ شروع کرنا بہت اہم پیشرفت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں پورے صوبے میں عوام کی سہولت اور سرکاری کام میں تیز رفتاری لانے کیلئے ای گورننس سسٹم متعارف کیا جائے گا۔

انہوں نے محکمہمواصلات و تعمیرات کے حکام کو ای بلنگ متعارف کرنے پر سراہا اور کہا کہ اس سے شفافیت کو فروغ حاصل ہوگا اور ٹھیکیداروں اور عوام کو بل پاس کرنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ65 سالوں میں پاکستان میں سرکاری محکموں میں ترقی یافتہ دنیا کے طرز پر دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق تبدیلیاں نہیں لائی گئیں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا دوسرے صوبوں کیلئے مثال بنے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے وزیراعلیٰ کو محکمہ کی ری سٹرکچرنگ اور ادارے کی بہتر کارکردگی کیلئے نئی آسامیوں کی تخلیق، 100 روزہ پروگرام اور محکمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں