چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کا اے پی ایس پشاورکادورہ

جسٹس ثاقب نثار نے شہداء کی یاد گارپرپھولوں کی چادرچڑھائی ،شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:58

چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کا اے پی ایس پشاورکادورہ
پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے منگل کے روز آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)پشاور کا دورہ کیا اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادرچڑھائی انہوں نے شہداء کے روح کے ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر کے مطابق چیف جسٹس نے شہیدوں کے خاندانوں سے ملاقات کی اور سکول کے احاطہ میں قرآن خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

شہداء کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ پوری قوم شہداء اے پی ایس کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے شہیدوں کے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں ہرصورت انصاف فراہم کیاجائے گا اورسانحہ کے حوالے سے عدالتی انکوائری کمیشن پہلے سے ہی قائم کیاگیاہے اس موقع پر شہیدطالبعلم شیرشاہ کے والد طفیل خٹک نے اے پی ایس شہداء کے لواحقین کی طرف سے چیف جسٹس ڈیم فنڈکے لئے ایک لاکھ عطیہ دینے کااعلان کیا بعد میں چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار نے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح اللہ امین کی رہائش گاہ کا دورہ بھی کیاجہاں پرانہوں نے جسٹس روح اللہ امین کی والدہ کی وفات پرتعزیت کااظہار کیا وہ کچھ دیر وہاں رہے اور مرحومہ کے ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں