وزیراعلی خیبرپختونخوا کاڈاکٹرامجدعلی خان سے اظہارتعزیت

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:21

وزیراعلی خیبرپختونخوا کاڈاکٹرامجدعلی خان سے اظہارتعزیت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان کے چچا محمد علی اور سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ کے نانا ملک پائندہ محمد خان کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں