پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی کاایوان سے واک آئوٹ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:40

پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی کاایوان سے واک آئوٹ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے بجٹ پربحث کیلئے کم وقت ملنے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا اسمبلی اجلاس کے آغاز پرپیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے کہاکہ ساالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایساکوئی پروگرام نہیں جس پر خواتین ایم پی ایز بات کرے خواتین نامزدکردہ نہیں بلکہ منتخب کردہ ہیں ہمیں اپنی ذہنیت بدلنی چاہئے این جی اوزکی ورکشاپس میں عورتوں کو نہیں مردوں کو بھجواناچاہئے خواتین اور اقلیتی ارکان کے ساتھ بجٹ میں امتیازی سلوک نہ رکھے،سپیکرمشتاق احمدغنی کی جانب سے مائیک بندہونے پرخاتون رکن نے احتجاج کیا اور مزید وقت نہ ملنے پر ایوان سے واک آئوٹ کرگئیں بعدازاں پی ٹی آئی کے رکن فضل الہی نے کہاکہ نگہت اورکزئی ایوان میں مرد اراکین کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں