کسی رکن کیساتھ ظلم نہیں ہوگا سب کو اعتماد میں لیکر آگے بڑھیں گے،شہرام ترکئی

گزشتہ حکومت میں ڈیلورکیاتب ہی اس بار ہمیں دوتہائی اکثریت ملی ،سابقہ حکومت نے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:48

کسی رکن کیساتھ ظلم نہیں ہوگا سب کو اعتماد میں لیکر آگے بڑھیں گے،شہرام ترکئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخواکے وزیربلدیات شہرام ترکئی نے کہاہے کہ اپوزیشن کے ذہن میں تاثر ہے کہ انکے ساتھ ظلم نہ ہورہاہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ کسی کیساتھ ظلم نہیں ہوگا سب کو اعتماد میں لیکر آگے بڑھیں گے یہ بجٹ کسی ذاتی نہیں بلکہ پورے صوبے کابجٹ ہے،پی ٹی آئی کودوتہائی اکثریت کاملنابہترین کارکردگی کاثمر ہے ۔

وہ خیبرپختونخوااسمبلی میں مالی سال2018-19کے بجٹ پر اپوزیشن اراکین کی بحث مکمل ہونے کے بعد اظہارخیال کررہے تھے۔شہرام خان ترکئی نے کہاکہ صوبائی بجٹ پراپوزیشن نے صرف تنقید کی ہے بجٹ میں بہت سی اچھی چیزیں بھی ہیں اوروقت کے ساتھ ہم یہ ثابت کرکے دکھائینگے ہم نے گزشتہ حکومت میں ڈیلورکیاتب ہی اس بار ہمیں دوتہائی اکثریت ملی اپوزیشن میں تجربہ کار لوگ موجود ہیں ان سے بھی استفادہ کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ صوبوں کا 70فیصدبجٹ وفاق پرمنحصرہوتاہے اس بار وفاق اور صوبے میں ایک ہی جماعت آئی ہے ہمیں توقع ہے کہ وفاق صوبے کی ضروریات پوری کرے گا انہوں نے کہاکہ صوبے میں ریونیوبڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے صحت انصاف کارڈملکی سطح کا میگاپراجیکٹ ہے آج69فیصدآبادی کو صحت کارڈمل رہاہے صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کوشامل کرنے کی اپوزیشن کی تجویزکی تائید کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیربلدیات نے کہاکہ سابقہ وفاق حکومت بہانے بنا رہی تھی کہ برن سنٹر کے پیسے آج یا کل دے رہیں ہیںبرن سنٹر کیلئے ہم نے پھر اپنے فنڈ دیا اگر یہ پنجاب میں ہوتا تو وفاق جلدی دے دیتی،بی آر ٹی سے ضرور لوگو ں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم معیار پر سمجھوتہ نہیں کررہے ہیںسوات موٹروے سال کے آخریاجنوری میں مکمل ہوجائے گا ہماری کوشش ہے کہ ملاکنڈاورہزارہ میں سیاحت کو فروغ دیں انہوں نے کہاکہ ہم نے صوبے میں بند77صنعتی یونٹوں کوبحال کیا کرک کو گیس رائلٹی ضرور دینگے یہ ان کا حق ہے قبائلی اضلاع ہمارا حصہ ہے اور اسکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں