وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کابجٹ اجلاس میں محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کی غیرحاضری کے معاملے کا نوٹس

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس میں محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کی غیرحاضری کے معاملے کا نوٹس لیا ہے انہوں نے محکموں کے اعلیٰ حکام کی اجلاس میں بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی تشویش کا باعث ہے انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاس کی کاروائی خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں