اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںیو نائیٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پر وگرام کے وفدکیسپیکر مشتاق غنی سیملاقات

یو نائیٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پر وگرام کے وفدکیسپیکر مشتاق غنی سیملاقات

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی سے یو نائیٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پر وگرام کے وفد نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔اس وفد کی سربراہی یو این ڈی پی کی کیپیسٹی ڈیویلپمنٹ ایڈوائزر ذوئی پیلٹر کررہی تھیں۔ملاقات میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے خیبرپختونخواکے ممبران اسمبلی کی استعدارکار بڑھانے اور ان کیلئے مختلف تربیتی پروگرام منعقد کرانے پر یو این ڈی پی کا شکریہ ادا کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ ان تربیتی پروگراموں سے نہ صرف ممبران اسمبلی بلکہ اسمبلی سیکرٹریٹ سٹاف کی بھی تربیت ہوئی ۔ملاقات میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے وفد کو اقلیتی برادری ،معذورافراد ،خواتین کے حقوق اور خواجہ سراؤں سے متعلق حکومت خیبرپختونخواکے اقدامات اور صوبائی اسمبلی میں ان کیلئے ضروری قانون سازی کے متعلق آگاہ کیا ۔

(خبر جاری ہے)

انسانی حقوق کے حوالے سے وفد کے استفسارپر سپیکر نے کہا کہ انسانی حقوق کی سٹینڈنگ کمیٹی بہت جلد اپنا کام شروع کردے گی ۔

سپیکر نے یو این ڈی پی سے درخواست کی کہ چونکہ قبائلی ضلعے حال ہی میں صوبہ خیبرپختونخوامیں ضم ہوئے ہیںاور پارلیمانی نظام میں قبائلی علاقوں کے نمائندگان پہلی بار شامل ہو رہے ہیں۔اس لئے تقریباً70کے قریب قبائلی ممبران اسمبلی عنقریب ان علاقوں میں انتخابات کے بعد صوبائی اسمبلی کے ممبران بنے گے۔ ان ممبران کیلئے نئے تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں ۔اس طرح ان کی ضروری تربیت بھی ہوگی اور ان کی استعداد کاربھی بڑھے گی ۔آخرمیں سپیکر نے معززمہمان کو روایتی پشاورشال بطورتحفہ پیش کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں