ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سربراہی میں اتھارٹی کے اہلکاروں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخواریونیو اتھارٹی نے پشاورمیں ادارے کے اہلکاروں کے لئے اتھارٹی کے ڈی جی محمد طاہر اورکزئی کی سربراہی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا ورکشاپ کا مقصد اہلکاروں کی استعداد کو بڑھاناتھا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر اورکزئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسسز سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔

انہوں نے بتایا کہ 2013 میں جب اس ادارے کا آغاز ہوا تو ادارے کے ساتھ اس وقت صرف 200 افراد اور ادارے رجسٹرڈ تھے۔ جبکہ اس وقت رجسٹرڈ ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر چکی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اتھارٹی کی طرف سے وضع کردی گئی کمیونیکیشن سٹریٹیجی نہایت کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال صوبے کے محصوالات میں اتھارٹی کا63.57 فیصد حصہ تھا ۔

اتھارٹی کی اس کارکردگی کو مد نظر رکتھے ہوئے صوبائی حکومت نے مالی سال 2018-19 کے لئے کیپرا کو 15 بلین روپے محصولات کی مد میںجمع کرانے کا ہدف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکس دہندگان کے تعاون سے اس ہدف کو حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کلیکٹریٹ کے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نارتھ ، ساوتھ اور سنٹر یونٹ کو مزید فعال بنائیں اور حال ہی میں ایبٹ آباد میں بنائے گئے ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹر میں کام کا جلد سے جلد آغاز کریں۔

۔محمد طاہر اورکزئی نے سب نیشنل اون سورس ریونیو اور کیپرا کے کردار پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے اہلکار خدمات سے منسلک مزید شعبہ جات کی نشاندہی کریںتاکہ صوبے کے محاصل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ ۔ اس موقع پر کلیکٹر سیلز ٹیکس یوسف آفریدی نے موجودہ محصولات اور مالی سال 2018-19 کے اہداف کی حصول کے بارے میںبتایا کہ اہلکاروں کی انتھک محنت کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت اتھارٹی نے 700 کے قریب غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نا دہندگان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد آرشد آفریدی نے اتھارٹی کے انتظامی امور اور بھرتیوں کے حوالے سے وضع کئے گئے قواعد و ضوابط شرکاء کے سامنے رکھیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے ورکشاپ کے شرکاء کو رئیل انوائس منیجمینٹ سسٹم (RIMS ) کے انسٹالمنٹ کے فوائد اور طر یقہ استعمال سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ کے احتتام پر شرکاء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے گئے۔ اور ڈائیریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے گورننس پالیسی پروجیکٹ کا ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی آیئندہ بھی ان کی طرف سے اس طرح کے مفید تربیتی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں