اے پی ایس کیلئے قائم کمیشن نے ذمہ داریاں سرانجام دیناشروع کردیں

جمعہ اکتوبر 21:00

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2018ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے لیے مقرر کردہ کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ پشاور کے معزز جج پر مشتمل کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر قائم کیاگیاتھا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے عوامی بیانات قلمبند کرنے کے لیے نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ۔رجسٹرارپشاورہائیکورٹ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہاگیاہے کہ قابل احترام والدین، ورثاء شہداء اور متاثرین کوئی بھی معلومات یا شواہد رکھتے ہوں اپنے بیانات قلمبندکروائیں بیانات قلمبند کرانے کے خواہشمند افراد تین دن کے اندر کورٹ روم نمبر 10 پشاور ہائی کورٹ میں اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments