مجازحکام نے متعددافسران کے تبادلے وتعیناتیاں کردیں

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء)مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں درجہ ذیل افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرمردان محمد عثمان (پی اے ایس۔ بی ایس 18)کو تبدیل کر کے انکو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈپٹی کمشنرقبائلی ضلع باجوڑ تعینات کر دیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع باجوڑ کو انکی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمردان کو تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر مردان کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر مانسہرہ زبیر احمد (پی اے ایس۔بی ایس ۔19)کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیاگیا ہے۔ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیاگیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں