صوبے کے تعلیمی اداروں میں سکرائبل گیمز کیلئے پلا ن تیار کرلیاگیاہے،محمد وقار

ڈسٹرکٹ مردان انٹرسکولز سکرائبل چمپئن شپ یکم نومبرکو منعقد ہوگا،11 نومبرکوسٹی سکول مردان میں انر ہائوسزایونٹ کھیلاجائیگا،کو آرڈی نیٹر اسکرائبل ایسو سی ایشن

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) دنیا بھرمیں تیزی سے مقبول ہونیوالے ورلڈ نمبرون ایجوکیشنل گیم سکرائبل کے انٹرسکول مقابلے پشاورکے بعد مردان اورایبٹ آباد میں بھی کرانے کافیصلہ کرلیاگیاہے اوردونوں شہروں میں اگلے ماہ انٹرسکولز مقابلے کرائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ خیبرپختونخوااسکرائبل ایسوسی ایشن کے کوآرڈی نیٹرمحمدوقارنے اس حوالے سے بتایاکہ ہمارے لیے خوشی ومسرت کامقام ہے کہ پشاورکے بعداب مردان اورایبٹ آباد کے سکولز کے بچے بھی اسکرائبل جیسے بہترین کھیل میں مہارت حاصل کرچکے ہیں اوروہ مقابلے کے لیے تیارہے۔

انہوںنے بتایاکہ ڈسٹرکٹ مردان انٹرسکولز سکرائبل چمپئن شپ یکم نومبرکو منعقد ہوگاجبکہ11 نومبرکوسٹی سکول مردان میں انر ہائوسزایونٹ کھیلاجائیگا،اسی طرح 10نومبر کوپرفضاء مقام ایبٹ آباد میں انٹرسکولز سکرائبل چمپئن شپ کاانعقاد کیاجارہاہے دونوں شہروں میں کھیلی جانے والی چمپئن شپ کے لئے ابھی تک 300سے زائد بچوںنے اپنی رجسٹریشن کرادی ہے ۔توقع ہے کہ یہ تعداد مزید بڑے گا،کلاس تھری ٹاپ ٹین مقابلوں میںحصہ لیں سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں