گورنرخیبرپختونخوا کا باچاخان یونیورسٹی کے 14شہید طالب علموں کو اعزازی ڈگریاں دینے کی منظوری

پیر 22 اکتوبر 2018 20:08

گورنرخیبرپختونخوا کا باچاخان یونیورسٹی کے 14شہید طالب علموں کو اعزازی ڈگریاں دینے کی منظوری
پشاور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے شہید ہونیوالے 14 طالب علموں کو اعزازی ڈگریاں دینے کی منظوری دے دی تاکہ متعلقہ غمزدہ خاندانوں کی دلجوئی ہو اور ان کے بچوں کی شہادت کو پہچان ملے۔ وہ پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کی سینٹ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، سیکرٹری ہائرایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنراورسینٹ کے دیگراراکین نے شرکت کی۔ گورنرنے پبلک سیکٹر کی تمام یونیورسٹیز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ سے ہرمالی سال کا بجٹ جون سے قبل تیار کیاکریں اور جون میں اس کی منظوری لیاکریں۔ انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ آئندہ جون کے مہینے میںدس دن یونیورسٹی سینٹ اجلاسوں کے لئے مخصوص رکھے جائیں جن میں صرف بجٹ کے ایک نکاتی ایجنڈے پربحث ہو۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ اور سالانہ رپورٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں