پی کے71میں شکست، شاہ فرمان موروثی سیاست کیخلاف بول اٹھے

ضمنی انتخابات میں بھائی کوٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط قرار،تسلیم کرتا ہوں کہ ضمنی انتخابات میں بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا، آئندہ کبھی خاندانی فرد کی سفارش نہیں کروں گا، ہمیشہ موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کروں گا۔ گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اکتوبر 2018 17:46

پی کے71میں شکست، شاہ فرمان موروثی سیاست کیخلاف بول اٹھے
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان پی کے 71میں ہار کے بعد موروثی سیاست کیخلاف بول اٹھے، تسلیم کرتا ہوں کہ ضمنی انتخابات میں بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا، آئندہ کبھی خاندانی فرد کی سفارش نہیں کروں گا، ہمیشہ موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کروں گا۔ انہوں نے ضمنی انتخابات 2018ء میں پی کے 71میں تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست پر شکست کھانے کے ردعمل میں کہا کہ بحثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پر یقین رکھتا ہوں۔

میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ضمنی انتخاب میں اپنے بھائی کوٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا۔ آئندہ کبھی موروثی سیاست کی حمایت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ موروثی سیاست کی مخالفت کی ہے۔آئندہ بھی موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کروں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں آئندہ کبھی بھی اپنے خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ دلانے کیلئے سفارش نہیں کروں گا۔

واضح رہے تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات میں پی کے 71میں شکست پارٹی اختلافات تھے، دلدار خان کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کرکے شاہ فرمان کے بھائی کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ضمنی الیکشن پی کے 71میں نشست ہارنے کی وجہ 2 انتخابی امیدوار تھے۔ پی کے 71میں گورنر شاہ فرمان کی چھوڑی گئی نشست پر پی ٹی آئی نے شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار کو ٹکٹ دے دیا جبکہ ٹکٹ کے خواہشمند دلدار خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔

دلدار خان نے شاہ فرمان کے بھائی کے حق میں دستبردار ہونے سے انکار کیا۔ اور الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم بھی چلائی۔ جس کے نیتجے میں تحریک انصاف ٹکٹ ہار گئی۔ یوں پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں جیتی ہوئی ایک اورنشست گنوا دی۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج  کے مطابق پی کے 71 پشاورکے 86 میں سے 80 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے تحت اے این پی کے صلاح الدین 10523 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9084 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں