پی کے 71 پشاور کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیںتھا،غلطی تسلیم کرتے ہیں،شاہ فرمان

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنے خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے سفارش نہیں کریں گے،گورنرخیبرپختونخوا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:20

پی کے 71 پشاور کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیںتھا،غلطی تسلیم کرتے ہیں،شاہ فرمان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پی کے 71 پشاور کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیںتھااور وہ اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے کہاہے کہ وہ بحیثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پریقین رکھتے ہیں اورپارٹی سطح پر بھی موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنے خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے سفارش نہیں کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں