پی کے 71 کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیںتھا ، گورنرشاہ فرمان

منگل اکتوبر 18:36

پی کے 71 کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست ..
پشاور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پی کے 71 پشاور کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیںتھا اور وہ اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ایک بیان میں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ وہ بحیثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پریقین رکھتے ہیں اورپارٹی سطح پر بھی موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنے خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے سفارش نہیں کریں گے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments