صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجدکی ترک رکن پارلیمنٹ سے ملاقات

پیر 12 نومبر 2018 18:20

پشاور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجدکی ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان سے ملاقات ، ترک حکومت کی صوبہ خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل میں غیرمعمولی دلچسپی ، ماہ دسمبر میں ترک حکومتی وفد خیبرپختونخوا کادورہ کرے گا اورمختلف مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیںگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے رکن اورانٹرنیشنل پارلیمنٹری آفس کے ممبراور صدرطیب اردگان کے دست راست برہان نے اسلام آباد میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد سے پیر کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل اورمعدنیات میں غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ صوبائی وزیرنے ان کو صوبہ خیبرپختونخوا کے معدنیات اورقدرتی وسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ رابطوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے اور 10دسمبرکو ترکی کا ایک نمائندہ وفد خیبرپختونخوا کادورہ کریگا جس کے دوران ترکی اورپاکستان کے درمیان مختلف مفاہمتی یاداشتوں پردستخط کیے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں