بندکورائی گرڈ سٹیشن میں ٹرانسفار مرکی تنصیب کے باعث بجلی کی فراہمی 72گھنٹوں کیلئے بندرہے گی

پیر 12 نومبر 2018 18:20

پشاور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) 66 کے وی بندکورائی گرڈ سٹیشن میں بڑے اور زیادہ طاقت کے پاورٹرانسفار مر کی تنصیب کی وجہ سے بجلی کی فراہمی 13 نومبر صبح 9 بجے سے 16 نومبر صبح 9 بجے تک (دورانیہ 72گھنٹی) بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سکارپ 1،سکارپ 2 اور ڈھکی فیڈر زکے صارفین متاثرہوں گی․صارفین سے تعاون کی درخواست ہے بندکورائی گرڈ سٹیشن میں اس بڑے اور زیادہ طاقت کے پاورٹرانسفار مرکی تنصیب کی وجہ سے علاقے میں لووولٹیج اور پاوربریک ڈاؤنز کا خاتمہ ہوگااوربجلی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں