بونیر چملہ میں فصلوں کو نقصانات ، اے این پی نے تحریک التوا جمع کرا دی

علاقہ میں کئی سو کنال اراضی پر کاشتکار ہر سال ٹماٹر کی بہترین فصل کاشت کرتے آ رہے ہیں امسال ناگہانی امراض کے باعث فصل کو شدید نقصان پہنچا اور تمام فصل خشک ہو کر تباہ ہو چکی ہے

پیر 12 نومبر 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے بونیر چملہ میں ٹماٹر کی فصل کی تباہی اور کاشتکاروں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ زراعت کے ماہرین کی ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیج کو وجوہات اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے ، تحریک التوا پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرائی ، تحریک میں ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ بونیر کے علاقہ چملہ میں کئی سو کنال اراضی پر کاشتکار ہر سال ٹماٹر کی بہترین فصل کاشت کرتے آ رہے ہیں تاہم بدقسمتی سے امسال ناگہانی امراض کے باعث فصل کو شدید نقصان پہنچا اور تمام فصل خشک ہو کر تباہ ہو چکی ہے،جس کی وجہ سے علاقے کے غریب کاشتکاروں اور زمینداروں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پرا ،تحریک میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متذکرہ بالا علاقے میں محکمہ زراعت کے ماہرین کی ٹیم بھیج کر فصل کی تباہی اور مرض کی وجوہات معلوم کی جائیں اور اس کی تشخیص کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو ہونے والے نقصانات کا فوری تخمینہ لگا کر ان کی بھرپور مالی امداد کی جائے تاکہ علاقے کے غریب کاشتکاروں کے نقصانات کا ازالہ ہو سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں