سرچ آف پرل ٹیبل ٹینس کیمپ و ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اقراء رحمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے انعامات تقسیم کئے

پیر 12 نومبر 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سرچ آف پرل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اقراء رحمان نے جیت لیا ‘سرچ آف پرل فیز ٹو پروگرام چائنا ٹریننگ سٹائل کا حصہ ہے جس میں کھلاڑیوں میں کٹس ‘دو ہزار گیندیں سمیت دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا ‘ابصار ویلیفیئر فائونڈیشن جس کو رائٹ ٹو پلے کی سپورٹ حاصل ہے اور اس کی معاونت امریکن ایمبیسی کررہی ہے کے تحت ٹیبل ٹینس کے ٹورنامنٹس کا سلسلہ پاکستان میں جاری ہے ‘امریکہ ‘چائنا ‘یو اے ای ‘سری لنکا‘اومان ‘مالدیپ اور دیگر ممالک کا دورہ کرنیوالے ابصار علی نے کے پی کے کھلاڑیوں کے لئے بھی ٹریننگ کیمپ اور ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا ‘پہلے مرحلے میں گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے جس کے لئے ابصار علی فائونڈیشن چار گرلز پلیئرز کا انتخاب کرے گی اور انہیں تین ماہ ٹریننگ کے لئے چین بھجوایا جائے گا ‘گزشتہ دنوں اس پروگرام کے تحت منعقدہ سرچ آف پرل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اقراء رحمان نے نمرہ کو سخت مقابلے کے تحت دو کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر ڈی جی سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے ٹورنامنٹ اور کیمپ کے شرکاء میں شوز ‘شہد ‘بادام ‘ہر کھلاڑی میں پانچ ہزار روپے نقد ‘آرگنائزنگ ٹیم میں دس ہزار اور ابصار علی کو بیس ہزار روپے نقد انعامات سے نوازا ‘اس موقع پر ابصار علی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی فائونڈیشن جنوری 2019 سے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے پشاور میں تین ماہ کا ٹریننگ کیمپ بھی منعقد کرے گی جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آنے والے مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے کھلاڑیوں میں بارہ ہزار گیند بھی تقسیم کئے جائیں گے اور آنے والے دس برس کے لئے انہیں گیندوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں