صوبائی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،اشتیاق ارمڑ

پیر 12 نومبر 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جسکے تحت مختلف شعبوں میں تعمیر وتر قی کا عمل تیز کر نے کیلئے نیتجہ خیزاقدامات شروع کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا عوامی حدمت ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ جنگلات وما حولیات کے سمیت دیگر کئی شعبوں میں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں اور بہت سے پائپ لائن میں ہیں جنکی تکمیل سے صوبہ تر قی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں حلقہ پی کے 69 کے نمائندہ وفد سے جسکی قیادت نیاز باچا کر رہے تھے سے باتیں کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی وزیر کو عوامی مسائل ومشکلات سے اگاہ کیا۔ وزیر جنگلات نے پلوسی خوڑ پر پُل اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کی یقینی دہانی کر ائی اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو جلدازجلد اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ صوبائی وزیر نے اپنے حلقے میں شاہراہوں کی تعمیر و مر مت اور فنڈز کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ تمام یونین کو نسلوں میں جملہ مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جایئنگے تاکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں