شوہر پر جھوٹے الزام لگانے والی خواتین ہو جائیں ہو شیار

شوہر پر جھوٹا الزام عائد کرنے والی خواتین پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 نومبر 2018 15:29

شوہر پر جھوٹے الزام لگانے والی خواتین ہو جائیں ہو شیار
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 نومبر 2018ء) خاوند پر جھوٹا الزام لگانے والی خواتین اب ہوجائیں ہوشیار،کیونکہ مردوں کے بعد اب خواتین کے لیے بھی سخت قانون لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے ایک قانون تیار کیا گیا ہے جسے بحث اور منظوری کے لئے صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے منظور کیے جانے والے مجوزہ بل کے مطابق گھریلو تشدد کی صورت میں خاوند کو 30 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید ہو گئی اور مسلسل گھریلو تشدد کرنے پر بھی خاوند کو سزا ہو گئی۔تاہم یہاں پر خواتین کے لیے بھی قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ خواتین جو اپنے خاوند پر الزام لگاتی ہیںاور پھر ثابت نہیں کر پاتی انہیں 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ خاوند اہلیہ کو کام کرنے کی جگہ دفتر یا پھر کسی بھی جگہ ڈرانے دھمکانے پر بھی سزا کا مرتکب ہو گا۔اس کے علاوہ اہلیہ کو سوشل میڈیا موبائل فون یا ان کے رشتے داروں کو دھمکانے پر بھی خاوند کو سزا ملے گی۔بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ناچاکی کی صورت میں خاوند کو اہلیہ کی سلامتی کی ضمانت دینا ہوگی اور خاوند اہلی اور اپنے بچوں کو نان نفقہ اور دیگر اخراجات دینے کا بھی پابند ہوگا۔

مجوزہ بل کے مطابق ناچاقی کی صورت میں تمام عائلی قوانین لاگو ہوں گے۔مجوزہ بل کے مطابق اس کمیٹی میں ضلعی ہیلتھ افسر،سوشل ویلفیئر آفیسر پبلک پراسیکیوٹر اور پولیس سے ممبران شامل ہوں گے اس کے علاوہ سول سوسائٹی سے چار ممبران اور ویمن کمیشن کی ضلعی سربراہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔خیال رہے اس سے قبل صرف مردوں کے لیے سخت قوانین بنائے جاتے تھے تاہم اب جھوٹ سے کام لینے والی خواتین کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں