گورنر خیبر پختونخوا سے افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیلوال کی ملاقات

افغانستان اور خیبرپختونخوا صوبہ میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 14 نومبر 2018 19:44

گورنر خیبر پختونخوا سے افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیلوال کی ملاقات
پشاور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ افغانستان نہ صرف ہماراہمسایہ اسلامی دوست ملک ہے بلکہ ہماری بالخصوص خیبرپختونخوا اورافغان روایات وثقافت میں مطابقت ہی یہی وجہ ہے کہ ہمارے صوبے کے لوگ افغانستان کے عوام کے ساتھ گہرا رشتہ وہمدردی رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر ڈاکٹرعمر زاخیلوال سے گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں افغانستان اور خیبرپختونخوا صوبہ میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہناتھا کہ پختون قوم کی ایک تاریخ ہے اور پختون قوم پاکستان اورافغانستان دونوں ممالک کا آثاثہ ہیں، دونوں ممالک آزاد اور خودمختار ہیں‘ ہم بحیثیت قوم اپنی روایات واقدار کے مطابق فیصلوں میں جرگہ نظام کی اہمیت کو پس پشت نہیں ڈال سکتے ہیں، جرگہ میں مشران کی رائے اورفیصلوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیں جرگہ روایات سے استفادہ حاصل کرناچاہئیے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک بالخصوص خیبرپختونخوا اورافغانستان کے درمیان رابطوں و تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی اتفاق کیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں