پشاور ، قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام کامقصد مذکورہ علاقوں کوترقی یافتہ اورخوشحال بناناہے، شاہ فرمان

بدقسمتی سے دہشت گردی کی وجہ سیقبائلی اضلاع کے لوگوں اورصوبہ کا بہت نقصان ہواہے،پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کا مقصد محض سرحد کے آرپار غیرقانونی اورغیرشناختی آمدورفت پرقابو پاناہے ،گورنرخیبر پختون خوا

بدھ 14 نومبر 2018 21:57

پشاور ، قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام کامقصد مذکورہ علاقوں کوترقی یافتہ اورخوشحال بناناہے، شاہ فرمان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام کامقصد مذکورہ علاقوں کوترقی یافتہ اورخوشحال بناناہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ریئر ایڈمرل نویداحمد رضوی ہلال امتیاز(ملٹری) کی سربراہی میں 48 ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کی۔

ملاقات میں شرکاء کورس نے خیبرپختونخوا اوربالخصوص قبائلی اضلاع میں ترقیاتی پروگراموں، سیکیورٹی اورامن وامان کی صورتحال پرسوالات کئے جن کے جوابات میں گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کاکہناتھا کہ ہماراصوبہ اورقبائلی اضلاع اپنے محل وقوع کی وجہ سے ایک خاص اہمیت کے حامل ہیں، بدقسمتی سے دہشت گردی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں اورصوبہ کا بہت نقصان ہواہے لیکن یہاں کے غیورعوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابقہ فاٹا کاخیبرپختونخوا میں انضمام کامقصد مذکورہ علاقوں کے عوام کو ترقی وخوشحالی کے مواقع فراہم کرناہیں، کیونکہ یہاں کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کا مقصد محض سرحد کے آرپار غیرقانونی اورغیرشناختی آمدورفت پرقابو پاناہے اورعوام کو ایک ملک سے دوسرے ملک میں آمدورفت کیلئے مخصوص راستہ دیناہے۔ انہوں نے آخرمیں شرکاء کورس کے بہترین مستقبل کیلئے اپنی نیک تمناؤںکا بھی اظہارکیا۔#

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں