بنوں ٹیکنیکل کالج کیلئے فنڈزکااجراء ممکن بنایاجائے گا‘وزیراعلیٰ محمودخان

بدھ 14 نومبر 2018 23:37

بنوں ٹیکنیکل کالج کیلئے فنڈزکااجراء ممکن بنایاجائے گا‘وزیراعلیٰ محمودخان
پشاور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں شانگلہ میں ٹیکنکل کالج اور سوات یونیورسٹی کیمپس اور محکمہ معدنیات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان اور دونوں محکموں کے انتظامی سیکرٹریزی اور ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔

اجلاس میں شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کیمپس کیلئے کوئی بلڈنگ مہیا نہیں کی گئی ہے جبکہ ٹیکنکل کالج شانگلہ اور گرلز کالج الپوری کے علاوہ ایرا بلڈنگ خالی پڑی ہیں۔ اٴْس کو بروئے کار لاتے ہوئے شانگلہ کیمپس کے حوالے کیا جائے تاکہ شانگلہ میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ مل سکے۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ گرلز ڈگری کالج الپوری اور ٹیکنکل کالج شانگلہ کو اپنے حالت میں برقرار رکھا جائے جبکہ ابتدائی ہوم ورک کرنے کے بعد ایرابلڈنگ کو یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کو دیا جائے ، تاکہ شانگلہ کے تعلیم یافتہ نوجوان کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

اور اٴْن کو یہ سہولت جلد سے جلد میسر آئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے شانگلہ کے اجتماعی مسائل کے حل کے بارے میں بھی درخواست کی گئی۔ بعدازں شرکاء نے وزیراعلیٰ سے استفسار کیا کہ بنوں ٹیکنکل کالج فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تعمیر کے آخری مراحل میں روکا ہوا ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس کی سمری انہیں بھیجوائی جائے جس ے دیکھنے کے بعد اس کیلئے فنڈز کا اجراء ممکن بنایا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر معدنیات نے بتایا کہ ہمارے محکمے نے ہر ڈویڑن میں32 بلاک بنائے ہیں جس کو آکشن سے حکومتی خزانے میں ریونیو کی بڑھوتری میں اضافہ ہو گا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے کہاکہ معدنیات اور اس سے جڑے فیسوں اور ٹیکسوں کی ریکوری کیلئے ابتدائی ہوم ورک کرکے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں قانونی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں