سیالکوٹ میں 22سے 25نومبر تک منعقدہ آل پاکستان انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا5ٹیمیں حصہ لیںگی

جمعہ 16 نومبر 2018 14:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سیالکوٹ میں 22سے 25نومبر تک منعقدہ آل پاکستان انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا5ٹیمیں حصہ لیںگی ،جسکے لئے ٹیموں کی سلیکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالدوقار نے قومی سطح پر منعقدہ انٹر کلب ٹورنامنٹ کو احسن اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا،انہوںنے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم دیاہے جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کیساتھ کھیلنے کا موقع مہیاکرناہے ۔

انکاکہناتھاکہ انٹر کلب مقابلوں کیلئے پشاور سمیت صوبے بھر سے پانچ ٹیموں کی سلیکشن کا عمل جاری ہے جن میں باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا،انہوںنے کہاکہ ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کو5لاکھ روپے جبکہ رنر آپ ٹیم کو تین لاکھ اور تیسری پوزیشن ہولڈرٹیم کو دو لاکھ روپے دیئے جائینگے ،اسکے علاوہ شریک ٹیموں کو ڈی اے ڈی اے سمیت تمام تر سہولیات فراہم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں