سیاست دان بھی گاڑی کا چالان ہونے سے بچ نہ سکے

پشاور میں پی ٹی آئی خاتون رہنما سومی فلک ناز کی گاڑی کا چالان ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 12:43

سیاست دان بھی گاڑی کا چالان ہونے سے بچ نہ سکے
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2018ء) :سیاست دان بھی گاڑی کا چالان ہونے سے بچ نہ سکے۔ پی ٹی آئی خاتون رہنما سومی فلک ناز کی گاڑی کا چالان ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما سومی فلک ناز کا پشاور میں چالان ہوا ہے۔سومی فلک ناز خیبرپختونخوا اسمبلی کی ممبر ہیں۔سومی فلک ناز کے شوہر گاڑی چلا رہے تھے،سیٹ بلٹ نہ باندھنے پر ان کا چالان کیا گیا۔

خیال رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کا 750 روپے کا چالان ہوا تھا۔پولیس نے تیز رفتاری کے باعث چالان کر دیا تھا۔ موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کا 750 روپے کا چالان ہوا تھا، چالان پنڈی بھٹیاں کے قریب اس وقت ہوا جب راجہ ریاض کی گاڑی 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافت طے کررہی تھی۔

(جاری ہے)

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا اور میں نے قانون کے مطابق جرمانہ ادا کردیا۔ موٹر وے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری کا چالان خاتون پیٹرولنگ آفیسر عظمی شہزادی نے کیا۔ اعلیٰ حکومتی عہدے دار کا چالان کرنے پر آئی جی موٹر وے نے خاتون پیٹرولنگ آفیسر عظمی شہزادی کو 5 ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی گاڑی کا چالان بھی کیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ ٹریفک وارڈ ن نےگاڑی کے ٹوکن شارٹ ہونے پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی گاڑی کا چلان کردیا ۔یاد رہے کہ کراچی کے ریڈزون میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹریفک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا 500 روپے چالان کیا تھا۔آئی جی سندھ سید کلیم امام نے آج چالان ٹکٹ دینے پر سب انسپکٹر کے لیے 20ہزار انعام کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں