پشاور سمیت صوبے بھر میں 334نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں 334نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ضمنی بلدیاتی انتخابات پشاور کے 28، نوشہرہ کے 15، چارسدہ کے 10، مردان کے 26، صوابی کے 17، کوہاٹ کے 12، کرک کے 12، ہنگو اور بنوں کے 6,6، لکی مروت ، چترال اور بٹگرام کے 10,10، ڈی آئی خان کے 19، ٹانک کے 7، ابیٹ آباد کے 28، ہری پور کے 6، مانسہرہ کے 37، طور غر کے 2، سوات کے 18، شانگلہ کے 7، بونیر کے 11، دیر اپر کے 12، دیر لوئر کے 18، مالاکنڈ کے 8، نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 23دسمبر کو ہو رہے ہیں ۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ہے یہ انتخابات جنرل ، خواتین ، کسان ، اقلیت ، یوتھ کے خالی ہونے والی نشستوں پر ہو نگے ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کے لئے شیڈول جاری کیا جا چکا ہے ۔ بائیس نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کئے جا سکیں گے۔ 23نومبر کو ابتدائی فہرست جاری کی جائیگی ۔ 24نومبر سے 27نومبر تک کاغذات کی سکرونٹی ہو گی ۔ 28اور 29نومبر تک کاغذات کی منظوری اور کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں کی جا سکیں گے ۔ ان اپیلوں پر فیصلے 30اور یکم دسمبر کو ہو نگے ۔ 3دسمبر کو امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے ۔ اور نشانات آلاٹ کئے جائینگے ۔ چار دسمبر کو امیدواروں کے نام اور نشانات کے ساتھ جاری کئے جائینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں