تحریک انصاف نے ’’سٹیٹس کو‘‘ کی قوتوں کی چیخیں نکال دی ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
سابق فاٹا کے سات اضلاع اور چھ ایف آر آئینی طور پر صوبے کا حصہ بن چکے ہیں ، اب کوئی اگر مگر نہیں چلے گا ، اس پر لوگ اپنے دکانیں نہ چمکائیں،محمود خان
پیر 19 نومبر 2018 23:43
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے سید احمد حسین شاہ اور اُن کے ساتھیوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیااور کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اشرافیہ کے خلاف اور عام آدمی کی فلاح کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے ۔
پی ٹی آئی نے اس ملک کے وسائل پر قابض سٹیٹس کو کی قوتوں کو چیلنج کیا اور تبدیلی کا بیڑا اُٹھایا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ جب سٹیٹس کو کی قوتوں کے مفادات کو خطرات لاحق ہوتے ہیں تووہ تبدیلی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ اُنہیں ہر جائز کام ناجائز اور اپنے تمام ناجائز کام جائز نظر آتے ہیںکیونکہ اُن کی نظر صرف اپنے مفادات پر ہوتی ہے ۔ سٹیٹس کو کی قوتوں کے اسی طرز عمل اور سوچ نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔ہم دن بدن قرضوں اور دیگر گوناگوں مسائل میں دھنستے چلے گئے ۔ تحریک انصاف نے پہلی بار مفاد پرست اشرافیہ کو چیلنج کیا اور شعور میں تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا ۔ آج لوگوں میں شعور آچکا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اُنہوںنے تبدیلی کا ساتھ دیا ہے ۔ یہ تبدیلی اشرافیہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اسلئے وہ مخالفت کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں حکمرانی اشرافیہ کے ذاتی حرص اور لالچ کے گرد گھومتی رہی ، مگر پی ٹی آئی نے شفاف طرز حکمرانی کی بنیادیں ڈال دی ہیں۔ تبدیلی کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے اچھی سوچ رکھنے والے عوام وخواص پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اس ملک کا مستقبل ہے کیونکہ یہ متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ اسی لئے اشرافیہ پی ٹی آئی کے خلاف نوسر بازیوں پر اُترآیا ہے مگر ہمیں ان کی پرواہ نہیں۔ ہم انسانیت کی فلاح کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھتے جائیں گے اور مثبت سوچ رکھنے والے اس قافلے میں شامل ہوتے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر قبائلی اضلاع کے صوبے میں انضمام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق فاٹا اب آئینی طور پر صوبے کا حصہ بن چکا ہے ۔لہٰذا اس مسئلے پر لوگ ذاتی دکانیں نہ چمکائیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم قبائلی اضلاع کے مقامی کلچر اور روایات کو فروغ دیں گے ۔ عمائدین کی مشاورت سے مقامی روایات کے مطابق ترقی اور خوشحالی کا ماحول پیدا کریں گے ۔ قبائلی اضلاع بھرپور قدرتی وسائل رکھتے ہیں۔ وہاں صنعت و سیاحت کی ترقی ، نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔ قبائلی اضلاع میں متعدد قدرتی وسائل موجود ہیں جن کو بروئے کار لاکر عوام کی حالت زندگی تبدیل کی جا سکتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ ایک درجن سے زائد صوبائی محکموں کو نئے اضلاع تک توسیع دی جا چکی ہے جس کا باضابطہ اعلان ہو چکا ہے ۔ صوبائی محکموں کی توسیع اور نئے اضلاع کی ترقی کا عمل مکمل انضمام تک بتدریج جاری رہے گا۔ اس مقصد کیلئے وفاق بھی وسائل فراہم کرے گااور صوبائی حکومت اپنے طور پر بھی اقدامات کرے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے اضلاع میں صوبائی کوٹہ برقرار رکھا گیا ہے ، وہاں کے لوگوں کو انصاف اور میرٹ سمیت ترقی اور خوشحالی کے ہمہ گیر مواقع دیئے جائیں گے تاکہ اُن کا احساس محرومی ختم ہو سکے ۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں موجود سیاحت کی استعداد اور اس سلسلے میں حکومتی حکمت عملی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ اور ہزارہ سمیت صوبے میں دیگر سیاحتی علاقوں کو ترقی دی جارہی ہے اور نئے سیاحتی سپاٹس ڈویلپ کئے جائیں گے تاکہ مقامی سطح پر سیاحت صنعت کے طورپر اُبھر کر سامنے آئے ۔ ہزارہ ، سوات ، ملاکنڈ اور دیگر علاقوں میں موجود قدرتی خوبصورتی کو سامنے لائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ترقی سے محروم اور مختلف آفات و مشکلات سے متاثرہ علاقوں کے انسانی کردار کو بھی سامنے لائیں گے کہ اُنہوںنے ملک سے وفاداری میں کسی حد تک صبر آزما دور دیکھا ہے اور کتنی ہمت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چینی یونیورسٹیوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے طلباء و طالبات کیلئے سکالرشپس کا اجراء لائق ستائش ہے،مینا ..
وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کا ایل آر ایچ دورہ، آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی آئی آر ڈی پاکستان اور ایویڈینس ایکشن کے وفد سے ملاقات
نوجوان ڈاکٹرز کو نت نئی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے دنیا بھر میں شعبہ طب میں اپنا نام پیدا کرنا ہو ..
صوبائی وزیر مال خیبرپختونخواکی زیر صدارت گلیات ڈوپلیمنٹ اتھارٹی بارے اجلاس
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فضل حکیم خان
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا اعلیٰ حکام کے ہمراہ ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
پشاور،ہیلتھ کئیر کمیشن نے آلودہ آلات سے علاج کرنیوالے سرجن کو نوٹس جاری کردیا
خیبرپختونخوا حکومت بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور اس کی آگاہی کے لیے اقدامات کریگی،اجلاس
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت ایبٹ اباد پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
خیبر پختونخوا کی حکومت میں عوام کو بھر پور بنیادی سہولیات دے گی،پختون یار خان
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ