پی ڈی اے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کو بڑھا رہی ہے‘عمران خان سالارزئی

منگل 20 نومبر 2018 15:00

پشاور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حیات آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کو بڑھا رہی ہے ‘یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے کہیں ‘ انہوں نے کہاکہ حیات آباد میں دوکانوں کو بولی کے ذریعے کر ایہ پر دینے سے مہنگائی مزید بڑھے گی جس مارکیٹ کا اوسط کرایا 25,30 ہزار تھا اب وہ ایک لاکھ اور ایک لاکھ بیس تک پہنچ جائے گا جس کا براہ راست اثر مہنگائی کی صورت میں عوام پر پڑھے گا‘ انہوں نے وزیر اعلیٰ اوروزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ دوکانوں کے کرایوں کا نظام یونیورسٹی آف پشاور کے طرز پر بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں