ایف آئی اے ،جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ،دو ملزموں گرفتار

منگل 20 نومبر 2018 21:03

ایف آئی اے ،جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ،دو ملزموں گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) ایف آئی اے نے مردان میں کارروائی کے دوران جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ،دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے زرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر مردان کے علاقے مسکین آباد میں کارروائی کی گئی جس کے دوران جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا ،کارروائی کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا ،ایف آئی اے کے مطابق فیکٹری میں جعلی ادویات بنانے والی مشین اور بڑی مقدار جعلی ادویات تحویل میں لی گئیں ،ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں