اسفندیارولی خان کی کابل دھماکے کی مذمت

جمعرات 22 نومبر 2018 14:38

اسفندیارولی خان کی کابل دھماکے کی مذمت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کابل دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں اسفندیارولی خان نے کہاکہ آئے روز بے گناہ پختونوں کا قتل عام انتہائی تکلیف دہ ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے طویل سلسلے نے افغانستان اور پاکستان میں ہزاروں گھرانے اجھاڑ دیئے ہیںافغانستان اور پاکستان مسلسل دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں،دونوں پڑوسی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا انہوں نے کہاکہ دکھی افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں