باجوڑمیں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،دو افرادجاں بحق

جمعرات 22 نومبر 2018 14:58

باجوڑمیں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،دو افرادجاں بحق
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) قبائلی ضلع باجوڑکی تحصیل ناواگئی کے علاقہ چارمنگ چینارمیں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ سکیورٹی فورسزنے علاقہ کوگھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکہ باجوڑکی تحصیل ناواگئی کے علاقہ چینارچارمنگ میں سڑک کنارے نصب بم کے نتیجے میں ہواجب دومقامی افرادامان اللہ اورگل بدین گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا ۔ واقعے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیٹیکل تحصیلدارعبدالحسیب خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے تحقیقا ت کاآغازکردیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں