جامعہ پشاورکے شعبہ صحافت میں تین روزہ فیچررائٹنگ کورس اختتام پذیر

اتوار 9 دسمبر 2018 17:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء)جامعہ پشاورکے شعبہ صحافت میں تین روزہ فیچررائٹنگ کورس اختتام پذیرہوگیاجس میں جامعہ پشاوراوراقراء یونیورسٹی کے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے 12طلباء وطالبات نے ماہرٹریننراورنگزیب خان سے استفادہ کیا۔

(جاری ہے)

کورس کے اختتام پرماہرٹرینراورنگزیب خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کالج اورسکول لیول پرلکھائی اورخیالات کوتحریری شکل دینابہت ضروری ہے کیونکہ یونیورسٹی لیول پرکریٹیکل سوچ اورلکھائی کوسیکھاناآسان ہوتاہے ۔انہوںنے امیدظاہرکی کہ طلبہ ٹریننگ سے صحافتی شعبے میں بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے قابل ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں