سوات کوکار& زیر تعمیر سڑک کے نکاس آب سسٹم میں گندگی و غلاظت پر سخت برہمی

غفلت کامظاہرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کافیصلہ ، کروڑوں روپے کامنصوبہ نکاسی آب کے سسٹم میں گندگی بھرنے سے پانی روڈ پربہنے کے باعث خراب ہونے کا خدشہ ہے

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران نے سوات کوکار& زیر تعمیر سڑک کے نکاس آب سسٹم میں گندگی و غلاظت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو جھاڑ پلا دی ، غفلت کامظاہرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کافیصلہ ، کروڑوں روپے کامنصوبہ نکاسی آب کے سسٹم میں گندگی بھرنے سے پانی روڈ پربہنے کے باعث خراب ہونے کا خدشہ ہے ، سڑک کے تعمیرکیساتھ ساتھ روڈ کنارے نالیوں اورنکاسی آب کے سسٹم پربھی توجہ دینے کی ہدایت ،گزشتہ روز انہوں نے زیرتعمیرکوکارئی سڑک کااچانک معائنہ کیا اور تعمیرکے کام پر اطمینان کااظہار کیا، لیکن زیرتعمیرسڑک کے کنارے نکاسی آب کے سسٹم اورنالیوں میں گندگی وغلاظت اور نالیوں کا پانی سڑک پر بہنے پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو جھاڑ پلادی، میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے عزیز اللہ گران نے کہا کہ کوکارئی سڑک کی تعمیرکیلئے حکومت نے 50کروڑ روپے منظور کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

اور انشاء اللہ جلد ہی لوگوں کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔ ہم نے کام میں شفافیت کو یقینی بنایاہے اور انجنیئروں اور متعلقہ ٹھیکیداروں پر واضح کیا ہے کہ کام کے معیاراورمیٹرئیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کو تسلی بخش قراردیا، لیکن زیرتعمیر سڑک کے دونوں اطراف نکاسی آب سسٹم میں گندگی اور غلاظت پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اس منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں لیکن اگرنکاسی آب کا سسٹم خراب ہو۔

نالیاں گندگی سے بھرے پڑے ہو، تو پھر یہ سارا منصوبہ ضائع ہوجائیگا۔ انہوں نے واضح کہا کہ غفلت کامظاہرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی اورکسی کو منصوبہ کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے ہدایت کی کہ سڑک کے تعمیرکے ساتھ ساتھ نکاسی آب کاسسٹم معیاری بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں