پیسکوٹاسک فورس خیبرڈویژن پشاور کی بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے مختلف علاقوں میں کارروائی‘نادہندگان سے 28 ملین روپوں کی ریکوری

اتوار 9 دسمبر 2018 18:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی ہدایت پر بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پیسکو ٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ،ایس ای خیبر سرکل طاہر جمال اور ایکسین خیبرڈویژن ندیم آفریدی کی سربراہی میں خیبرڈویژن پشاور کی ٹاسک فورس نے متنی ،دیہہ بہادر،لنڈی ارباب،بڈھ بیر سب ڈویژنز کے ضلع خیبرکے سنگھم پر واقع مختلف علاقوں میں بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے آپریشن کیا جس کے دوران لاکھوں روپوں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کمرشل ،انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز صارفین کو مختلف کٹگریز کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں سے بجلی منقطع کرکے اتارلیا ہے جبکہ تاریں اور دیگر تنصیبات بھی اتارلی گئیں ہیں․اسی طرح ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف آپریشن میں 280 کنڈوں کو اتارلیا گیا ہے ،جبکہ خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے کمرشل ،انڈسٹریل اورٹیوب ویلز کے نادہندہ صارفین سے 28 ملین روپے کی وصولی کی ہے،واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پسکوٹیموں پر مشتمل ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں